کرونا وائرس کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی احتیاط نہیں ہو گیاتو وباء مزیدپھیلے گی

شیر گڑھ (نامہ نگار) کرونا وائرس کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی احتیاط نہیں ہو گیاتو وباء مزیدپھیلے گی بدلتے ہوئے موسم کے باعث ہسپتالوں اور کلینکس میں بخار، کھانسی، گلے کی سوزش، دمہ، انفلوئنزا، سر درد وغیرہ جیسی بیماریوں کی علامتوں میں اچانک تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ان خیا لات کا اظہار ڈی ایچ او اوکاڑہ ڈاکٹر سجاد حسین گیلانی ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان الہی نے کارونا سے بچاو کے نام سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کاروناوائرس کی علامات میں بخار کا ہونا،سردرد،کھانسی،سانس لینے میں دشواری اور گلے کی سوزش کا ہونا شامل ہیں وائرس کا بروقت علاج نا ہونے کی وجہ سے، نمونیا، سانس لینے والا شدید دشواری اور بعدازاں موت واقع ہو جاتی ہے شہریوں کو اس موسم میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی کورونا وائرس، فلو اور دیگر سردیوں میں انفیکشن کی علامات سے نمٹنے کے لئے ٹیسٹ اور قرنطینہ جیسی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا پڑیں گی کورونا وائرس سے بچاو کے لیئے ہمیں احتیاطی تدابیراپناتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو دھو کر کھانا کھائیں،ہاتھوں کے غیرضروری استعمال سے پرہیز کریں،بیمار لوگوں سے فاصلہ رکھیں اس وائرس سے متاثرہ شخص سے ملتے وقت دستانے اور ماسک پہنیں،جراثیم کش ادویات کا استعمال کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button