محرم الحرام باہمی یگانگت اور احترام کا درس دیتا ہے ملک راشد کھوکھر

لاہور (نامہ نگار) محرم الحرام باہمی یگانگت اور احترام کا درس دیتا ہےنہوں نے کہا کہ محرم الحرام حرمت اور قربانیوں کا مہینہ ہے اور اس سے ہمیں صبرو تحمل اور برداشت کا درس ملتا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری اآل پاکستان کھوکھر آرگنائزیشن ملک راشد کھوکھر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کا تقاضا ہے کہ ہم انتہا پسندی اور اندھی تقلید کے خول سے باہر نکلیں اور اتحاد و یگانگت کا عملی ثبوت دیتے ہوئے جہاں ایک طرف نواسہ رسول ﷺ، جگر گوشہ بتول ؓ ، فرزند امیر المومنین حضرت علی ؓ ، حضرت امام حسین ؓ جنہوں نے اپنا خانوادہ دین اسلام کی سر بلندی کی خاطر مشیت الہی کے حضور پیش کر دیا اور دیگر شہدائے کربلا ؓ کے غم میں اپنے تمام تر اختلافات وعقائد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ذکر اذکار کی محفل سجائیں، تلاوت قرآن اور درود وسلام کریں انکی سیرت وکردار اور قربانیوں کوعملی نمونہ بنا کر اپنی زندگیوں کو سنوارنے کی جانب عمل پیرا ہوں تاکہ روز حشر اللہ کریم کے سامنے سرخرو ہوسکیں۔ وہیں حضرت فاروق اعظم ؓ کی شہادت پر بھی پرسہ دیں ورنہ اتحاد بین المسملین کے سب کھوکھلے نعرے و دعوے ایک دھوکہ و فریب کے سواکچھ نہیں۔ ذرا تصور کریں کہ جب طرفین سے رواداری، باہمی احترام اور اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے محافل منعقد ہوں گی تو ملک ومذہب دشمن عناصر پر کاری حرم الحرام کا مہینہ ہمیں آخوت اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے یہ مہینہ مسلمانوں کیلئے مقدس ترین مہینہ ہے علما کرام وذاکرین اس ماہ مقد س میں روا داری پیار اور محبت کا درس دیں پاکستان دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا دہشت گردی کے خلاف پولیس سیکورٹی اداروں اور افواج پاکستان کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہم سب کو یکجا ہونے کی اشد ضرورت ہے اپنے مسلک پر قائم رہتے ہوئے کسی دوسرے مسلک کی دل آزاری نہ کی جائے اسلام ایک پر امن دین

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button