محرم الحرام ہمیں امن ، بھائی چارے اور محبت کا درس دیتا ہے ملک جواد احمد مدنی

مدنیہ منورہ (نامہ نگار)محرم الحرام ہمیں امن ، بھائی چارے اور محبت کا درس دیتا ہے یہ مقدس مہینہ اہل بیعت کی ان مقدس اور لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اسلام کو زندہ رکھنے کیلئے اپنی آل کو قربان کیا حضرت امام حسین نے کربلا کے لازوال کردار سے ہمیں اسلام کی خاطر ڈٹ جانے کا شعور بخشا ہے حسینیت حق کے لئے ڈٹ جانے کا نام ہے ان خیالات کا اظہار ملک جواد احمد مدنی نے اپ تک نیوز سے گفتگو کتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ تفرقہ بازی اور انتشار کو شکست دینے کے لئے باہمی احترام انتہائی ضروری ہے اس لئے تمام مکاتب فکر کے افراد کی ذمہ داری ہے کہ ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھیں اور اپنی توجہ اخوت اور بھائی چارے کے فروغ پر مبذول کرائیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button