اپنے بھانجے کو اغوا کرکے تاوان حاصل کرنے والا ملزم اپنے ساتھی سمیت گرفتار، تاوان کی رقم اور طلائی زیوارت برآمد،

اپنے بھانجے کو اغوا کرکے تاوان حاصل کرنے والا ملزم اپنے ساتھی سمیت گرفتار، تاوان کی رقم اور طلائی زیوارت برآمد،
ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی نے پریس کانفرنس کے دوران اغواء برائے تاوان کی تفصیلات بتلاتے ہو ئے کہا کہ گزشتہ روز 10سالہ ثناء اللہ کو دو ملزمان نے اغوا کرلیا اس کے بعد بذریعہ فون ملزمان نے تاؤان 05لاکھ کا مطالبہ کیا ملزمان نے فون پر بچہ کو قتل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکی کے لیے ورثاء کو خوف زدہ کیاکہ پولیس کو اطلاع نہ دی جائے بچے کے والد اسلم نے 27/4Lقبرستان کے قریب جاکر تاوان کی رقم ادا کردی اور بچے کواوکاڑہ شہر 1چک پھاٹک کے قریب سے لے لیا بعدازاں بچے کے والد اسلم نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر قلب سجاد کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او نے ڈی پی او عمر سعید ملک کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا ڈی پی او عمر سعید ملک نے ایس ایچ او سٹی دیپالپور کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی اور ایس ڈی پی او دیپالپور عابد حسین ظفر کو مانٹرنگ پر مامور کر دیا اور حکم دیا کہ تمام معاملات کو خفیہ رکھتے ہوئے ہر لحمہ کی پیش رفت سے مجھے آگاہ کیا جائے ملزما ن کی گرفتاری کے لیے جو وسائل بھی درکار ہوں گے فراہم کیے جائیں گئے ایس ایچ او سٹی دیپالپور نے ایس ڈی پی او کی ہدایت پر روائتی اور سائنسی طریقو ں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شاہدلطیف اور اعجاز احمد سکنہ 27/4Lکو گرفتار کرلیا اور تاوان کی رقم طلائی زیوارت بھی برآمد کرلیاٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان نے اغواء برائے تاوان کا جرم کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم شاہدلطیف اسلم کے بچے کا ماموں ہے کامیاب کارروائی کرنے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے پولیس ٹیم کے لیے نقدا نعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button