ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ کو مسلم لیگ ن گلف کا صدر نامزد

نامزد ہونے پر لیگی رہنماؤں کی جانب سے مبارک باد

ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ کو مسلم لیگ ن گلف کا صدر نامزد ہونے پر لیگی رہنماؤں کی جانب سے مبارک باد
لیگی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
ہم قائد محترم جناب میاں محمد نواز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے مرکزی صدر اسحاق ڈار کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے میاں محمد نواز شریف کے سچے سپاہی چشتیاں سے منتخب ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ کو مسلم لیگ ن گلف کا صدر نامزد کیا
اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان جنرل سیکر ٹر ی جدہ چوہدری عرفان سدرہ اور مسلم لیگ سوشل میڈیا سعودی عرب کے سربراہ ذوہیب شہزاد کھوکھر اوورسیز پاکستانی یونٹی کے میڈیا صدر پاکستان عمران زاہد کھوکھر سمیت دیگر لیگی کارکنان نے پھولوں کے ہار اور مالا بھی پہنائے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button