سنئیر نائب صدر مسلم لیگ ن جاپان ملک محمد یونس نے ایک پر تکلف تقریب کااہتمام کیا

تقریب کا اہتمام جاپان کے مشہورسیاحتی مقام ماؤنٹ فیوجی میں کیا گیا

جاپان میں مقیم معروف کاروباری شخصیات اور ممتاز صحافیوں اور جاپانی شخصیات کے اعزاز میں پاکستان کی ممتاز سماجی شخصیت و سنئیر نائب صدر مسلم لیگ ن جاپان ملک محمد یونس نے ایک پر تکلف تقریب کا اہتمام کیا تقریب کا اہتمام جاپان کے مشہورسیاحتی مقام ماؤنٹ فیوجی میں کیا گیا جو کے سات جھلیوں کے سنگم میں واقع ہے
تقریب میں خصوصی شرکت پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی صدر ملک نور محمد اعوان صدر انٹرنیشنل پریس کلب جاپان عرفان صدیقی کی بیورو جنگ جیوجاپان مسلم لیگ ن ٹو کیو کے صدر شیخ ذوالفقار ایڈشنل جنرل سیکرٹری چوہدری انصر جاوید اعظم بھٹی اور ایم وائی ٹریڈنگ سٹاف کے ممبران جن میں دلشاد ذیشان رشید ندیم سمیت جاپان کے معروف کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ملک محمد یونس نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد آ پس میں تعلقات کو مضبوط بنانا ہے جاپان پاکستان کی طرح ہمارا دوسرا ملک ہے۔ پاکستانیوں نے ہمیشہ جاپانی شہریوں کو عزت دی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ جاپانی کمیونٹی بھی پاکستانیو کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

اہم وائی ٹریڈنگ کمپنی نے چند سالوں کی شب و روز محنت سے جاپان میں اپنا مقام بنایاہے تقریب میں شریک مہمانوں نے ملک محمد یونس کو جاپان میں رہنے والے پاکستانیوں کے ساتھ مضبوط روابط کی بنا پر خراج تحسین پیش کیا اور پر تکلف کھانوں کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button