خانگڑھ پولیس کا شراب و منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب ریڈ ‘ چار منشیات فروش 672 بوتلیں شراب’ 1260 گرام افیون سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار ‘مقدمہ درج،

مظفرگڑھ( ) خانگڑھ پولیس کا شراب و منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب ریڈ ‘ چار منشیات فروش 672 بوتلیں شراب’ 1260 گرام افیون سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار ‘مقدمہ درج،
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کی ہے ایک کاروائی میں موضع مبارک پور میں بین الصوبائی منشیات فروش غلام شبیر عرف شبا سکنہ موضع گجوائن کو دو ساتھیوں محمد باقر اور محمد سیفل کے ہمراہ گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 672 بوتلیں دیسی و ولائیتی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات بند کردیا ہے جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش غازی خان بلوچ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1260 گرام افیون برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے کہا کہ ڈی پی او ندیم عباس کی قیادت میں وہ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیے ہوئے ہیں مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر کاروائیاں جاری ہیں،

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button