ڈرگ کنٹرولر ملک عرفان منیر نے کہا کہ عطائیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز اور عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

اوکاڑہ.(اعجاز انجم کھوکھر سے) کرپشن ایپ پر شکایت موصول ہونے پر ہول سیل میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف بڑی کارروائ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس اور ڈائریکٹر رائے نعیم اللہ بھٹی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن اوکاڑہ کا ڈرگ کنٹرولر عرفان منیر اور ڈرگ انسپکٹر رینالہ خورد عدنان یعقوب اور ظہیر الدین بابر DQCBکے ہمراہ چھاپہ مارتے ہوئے دو میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کو سیل کر دیا چھاپہ کے دوران میاں کارپوریشن اینڈڈسٹری بیوٹرز کچہری بازار, اور کاشف میڈیسن ہاؤس ہسپتال بازار میں ادویات کی بل وارنٹی, ریکارڈ, لائسنس نہ ہونے پر چالان اور سیل کر کے کیس ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھیج دیا,دوسری کارروائ میں وقاص میڈیکل سٹور پیپلی پہاڑ روڑ, ندیم میڈیکل سٹور قصور روڑ کا چالان کر کے ڈرگ کورٹ بھیج دیا اور کرسچین کالونی میں عطائ ڈاکٹر کا سلیم کلینک سیل کر کے چلان ہیلتھ کیئر کمشن کو بھیج دیا ڈرگ کنٹرولر ملک عرفان منیر نے کہا کہ عطائیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز اور عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button