اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی: پری مون سون کی بارشیں اور حبس متوقع پاکستان کے وسطی علاقوں میں گرج چمک کے شدید طوفان بننے کا امکان۔

اگلے 7 دنوں کی #پیشگوئی: پری مون سون کی بارشیں اور حبس متوقع۔ #پاکستان کے وسطی علاقوں میں #گرج #چمک کے شدید طوفان بننے کا امکان۔

⦿ کب ہونا ہے؟
23 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے 27 جون بروز سنیچر رات 9 بجے تک۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟
پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، جنوبی #کشمیر اور جنوب مشرقی #سندھ۔

⦿ کیا ہونا ہے؟
🌩 🌀 بدھ دوپہر 12 بجے سے جمعرات رات 9 بجے تک گرج چمک کے شدید طوفان بن سکتے ہیں۔ ملک کے وسطی علاقوں میں کم سے کم ایک طاقتور #گرد کا طوفان متاثّر کر سکتا ہے، جس کے سبب زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

🌧 مٹّی کے طوفان کے ساتھ خیبر پختونخواہ کے وسطی علاقوں، پنجاب اور جنوبی کشمیر میں تیز سے انتہائی تیز بارش متوقع ہے، جس کی وجہ سے اس دوران کئی مقامات پر کُل بارش کی مقدار 100 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

😍 موجودہ گرمی کا زور ٹوٹنے سے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔

⦾ خلاصہ: منگل کی شام سے #مغربی #ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں کو متاثّر کرنے کا امکان ہے، جس کی شدّت بدھ کے روز سب سے زیادہ ہوگی جبکہ ہفتے کے اختتام تک اسکے اثرات جاری رہیں گے۔ ہوا کا ایک طاقتور کم دباؤ جنوبی پنجاب پر تشکیل پاۓ گا جو کے طاقتور نمی والی ہوائیں کھینچے گا، جس کے سبب شدید طوفان تشکیل پانے کی توقع ہے۔
تصویر 5 دیکھیں۔

⦾ متوقع موسمی صورتحال؟
وسطی #پنجاب اور وسطی خیبر پختونخواہ:
#کوہاٹ، بنّوں، لکّی مروت، #میانوالی، #چکوال، سرگودھا، جوہرآباد، منڈی بہاءالدّین، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور #ساہیوال کے علاقوں میں کہیں کہیں یا بڑے پیمانے پر شدیس طوفان بننے کے امکانات ہیں۔ ان علاقوں میں گرد یا گرج چمک کے طوفانوں کی شدّت سب سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، جس کے سبب 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تباہ کن ہوائیں جبکہ تیز ترین جھکّڑ 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
طوفان تشکیل پانے کا امکان بدھ کی سہ پہر سے جمعرات کی شام کے درمیان ہے، جن کے نتیجے میں زیادہ تر علاقوں میں تیز سے انتہائی تیز بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی حصّوں کی طرف بارش کی شدّت زیادہ رہنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ گرج چمک کے کم سے کم 1 سے 2 طوفان جبکہ کم از کم 1 شدید طوفان متاثّر کر سکتا ہے۔
پری مون سون کے اس سلسلے سے بعض علاقوں میں 40 سے 60 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔
(اپنے علاقے میں ممکنہ بارش کی مقدار جاننے کیلئے تصویر 1 دیکھیں)

⦾ شمالی پنجاب، شمالی خیبر پختونخواہ اور جنوبی آزاد کشمیر:
#پشاور، مردان، صوابی، #ہزارہ بشمول ایبٹ آباد اور مانسہرہ، اٹک، #راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، میرپور، گجرات، #گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور #لاہور کے علاقوں میں کہیں کہیں یا بڑے پیمانے پر گرج چمک کے طاقتور سے شدید طوفان بننے کی توقع ہے۔ گرد اور گرج چمک کے طوفان بننے کے نتیجے میں منگل کی شام سے جمعرات کی شام کے درمیان 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں جبکہ تیز ترین جھکّڑ 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ ساتھ انتہائی تیز سے شدید ترین بارش ہو سکتی ہے۔
کم سے کم 2 سے 3 گرج چمک کے طوفان اور 1 شدید طوفان ان علاقوں کو متاثّر کر سکتا ہے۔
اس پری مون سون کے سلسلے سے کئی مقامات پر 50 سے 75 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ کافی سرے علاقوں میں کُل بارش کی مقدار اس دوران 100 ملی میٹر بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
(اپنے علاقے میں ممکنہ بارش کی مقدار جاننے کیلئے تصاویر 1 اور 3 دیکھیں)

◙ جنوبی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخواہ اور شمال مشرقی #بلوچستان:
کم سے کم ایک شدید گرج چمک کا طوفان اور ساتھ مٹّی کا طوفان متوقع ہے، جس کے نتیجے میں بارکھان، #راجنپور، #ملتان، خانیوال، ڈی جی خان بشمول تونسہ، ڈی آئی خان، اوکاڑہ، #بھکّر، لیّہ، بہاولنگر، #ژوب اور لورالائی کے علاقوں میں بدھ کی دوپہر اور جمعرات کی شام کے درمیان کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
اپنے علاقے میں ممکنہ بارش کی مقدار جاننے کیلئے تصویر 2 دیکھیں۔
پنجاب کے انتہائی جنوب کے علاقوں بشمول رحیم یار خان، خانپور اور بہاولپور میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔
زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ تیز ترین جھکّڑ باالخصوص ملتان اور خانیوال کے علاقوں میں 80 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔

◙ جنوب مشرقی سندھ بشمول نگرپارکر، مٹّّھی، اسلامکوٹ، چھاچھرو اور بدین کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ نگرپارکر میں اس ہفتے 25 ملی میٹر تک بارش ہو جانے کے 80 فیصد امکانات ہیں۔
#کراچی میں بھی جمعرات کی رات سے ہفتے کی شام کے درمیان بارش کا 30 فیصد امکان ہے۔ ورنہ جنوب مغرب کی سمت سے 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور معمول کے مطابق درجہ حرارت جاری رہیں گے۔

◙ ملک کے مشرقی نصف حصّے میں ہوا میں نمی کے بڑھتے تناسب کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہوتی جا رہی ہے، البتّہ اسکے نتیجے میں محسوس کی جانے والی گرمی کی شدّت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اگلے 2 دنوں میں گرم اور انتہائی مرطوب موسم کے بعد ہفتے کے وسط سے شروع ہونے والی گرج چمک کیساتھ بارش کے باعث درجہ حرارت میں 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کی نمایاں کمی کا امکان ہے۔
دن کے وقت گرمی اور حبس کے بعد ہفتے کے اختتام پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کے سبب ملک کے مون سون سے متاثّر ہونے والے علاقوں کے درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

◙ گرج چمک کے شدید طوفان بننے کا اندیشہ اس وقت ظاہر کیا جاتا ہے جب زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرنے کا امکان ہو۔ اگر آپ کے علاقے میں شدید موسمی صورتحال رونما ہو رہی ہو تو کسی عمارت میں بجلی کے کھمبوں، درختوں اور دیواروں سے دور پناہ لیں۔ باہر نکلنے سے گریز کریں۔
اگر آپ کے علاقے کی جانب شدید موسمی صورتحال رونما ہوتی نظر آئی تو ہم انتباہ جاری کر کے آپ کو خبردار کر دینگے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button