عرفان خان کے بعد بھارت کے مشہور اداکار رشی کپور بھی چل بسے

تفصیلات کے مطابق ایک اوربالی ووڈاداکار کینسر سے جنگ ہار گیا، بالی ووڈ پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار رشی کپور 67برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، رشی کپورکوگزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔

سال 2018 سے 67سالہ رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلاتھے اور طویل عرصے امریکا میں زیرعلاج رہے، وہ طویل عرصے امریکا میں زیرعلاج رہے اور 2019 میں صحت یابی کے بعد وہ بھارت واپس آئے تھے۔

بالی ووڈ کے ورسٹائل فنکار عرفان خان کی اچانک موت نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا،

رشی کپورنے فلمی کیریئرکاآغازوالدکی ہدایت میں بننےوالی فلم’’میرانام جوکر‘‘سےکیاتھا، انہوں نے طویل فلمی کیریئر میں ڈیڑھ سوفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، رشی کپورنےاداکارہ نیتوسنگھ سے شادی کی تھی، ان کے بیٹے رنبیر کپوربھی معروف اداکار ہیں۔

خیال رہے گذشتہ روز بھارتی معروف اداکارعرفان خان چل بسے ، وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھے اور والدہ کی تدفین میں شرکت نہ کرنے پر بہت زیادہ رنجیدہ تھے۔

ڈاکٹر کے مطابق عرفان خان کی بڑی آنت کولون میں انفیکشن ہوا تھا جس کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہوئی۔ 53 سالہ اداکار کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button