دیپالپور: ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ

دیپالپور ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور خالد عباس سیال، اے ڈی سی جی اوکاڑہ، بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر چئیرمین مارکیٹ کمیٹی طاہر ظہور ہارنی نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی نے سبزی منڈی میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس کی انسپکشن کی۔اس موقع پر خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد رمضان میں سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی ہے تاکہ ماہ رمضان میں تمام اشیاء خوردونوش پر فراہم کی جانے والی سبسڈی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔ عثمان علی نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے جبکہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی نے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کا استعمال کرتے ہوئے سماجی فاصلہ اور ماسک پہننے کی ہدایت بھی دی..

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button